لائین اسٹاف اور محنت کش اپنی جان کی حفاظت کے لیے احتیاتی حفاظتی تدابیر اپنائیں اور لائین پر کام کرتے ہوئے ٹی اینڈ پی ضرور استعمال کریں، نثار شیخ

رواں سال سیپکو میں کثیر تعداد میں ایسے حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں متعدد انسانی زندگیاں ضائع ہو چکی ہیں، چیئرمین سیپکو

منگل 17 جولائی 2018 23:48

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) رواں سال سیپکو میں کثیر تعداد میں ایسے حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں متعدد انسانی زندگیاں ضائع ہو چکی ہیں اور ملازم معذور بھی ہوئے ہیں، اس لیے لائین اسٹاف اور محنت کش اپنی جان کی حفاظت کے لیے احتیاتی حفاظتی تدابیر اپنائیں اور لائین پر کام کرتے ہوئے ٹی اینڈ پی ضرور استعمال کریں، ان خیالات کا اظہار واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے منعقدہ سیفٹی سیمینار میں ریجنل چیئرمین نثار شیخ نے کیا، جبکہ سیمینار سے ایگزیکیوٹو انجینئر خلیل احمد جانڈیو، ایس ڈی او سید صوفن شاہ، شاہ محمد باجکانی، عبداللہ سومرو و دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے مزید کہا کہ سیپکو کی جانب سے ملنے والے حفاظتی سازوسامان غیر معیاری ہے اور سامان کی کمی درپیش ہے جس وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ معیاری ٹی اینڈ پی بہتر کارکردگی اور حفاظت کا باعث بنتی ہے، اس موقع پر مقررین نے ملازمین کو بجلی کی چوری کی روک تھام، کنڈا کلچر کو ختم کرنے کے ساتھ بقایاجات کی وصولی کے لیے مہم تیز کرنے پر زور دیا، سیمینار میں خالد چانڈیو، ہاشم گاد و دیگر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں