لاڑکانہ پولیس کا کریک ڈائون، ملزم نے خود گرفتاری پیش کردی

جمعرات 19 جولائی 2018 23:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) لاڑکانہ پولیس کی جانب سے اشتہاریوں، روپوش اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے متعلق شروع کیے گئے کریک ڈائون کے نتیجے میں ملزم نے گرفتاری پیش کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باقرانی تھانے کے حدود میں قتل کیس کے مطلوب ومفرور ملزم نصرت انڑ نے گرفتاری پیش کردی جو آفاق کنبھر نامی شخص کے قتل مقدمے میں مطلوب اور مفرور تھا۔ پیش ہونے وقت ملزم کا کہنا تھا کہ میں ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کے انصاف والی پالیسی سے متاثر ہوکر خود کو پیش کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں