لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6 اشتہاری، روپوش اور مفرور 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 19 جولائی 2018 23:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6 اشتہاری، روپوش اور مفرور 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس کی جانب سے اہم شاہرائوں سمیت داخلی وخارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھتے ہوئے تمام ہوٹلز اور مسافرخانوں کا سرچ آپریشن بھی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باقرانی پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم آصف چانڈیو اور اشتہاری ملزم عبدالستار ابڑو کو سچل پولیس نے ضلع قمبر شہدادکوٹ کہ روپوش ملزم شاہنواز عرف پٹھان چانڈیو کو دڑی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم منظور لغاری کو آدھا کلو چرس سمیت، نوڈیرو پولیس نے ایمپلی فائر ائکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم راجہ جونیجو کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں