لاڑکانہ، گائوں چوسول میں 17 سالہ دوشیزہ کی زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش

جمعہ 20 جولائی 2018 22:58

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) لاڑکانہ کے قریب ٹوف چوسول گاؤں میں 17 سالہ دوشیزہ لڑکی نجمہ جمالی نے والدین کے جھگڑے سے تنگ آکر گھر کے کمرے میں زہریلی دوا پے کر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثا نے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا لڑکی کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لڑکی کی والدہ حنیفان نے بتایا کہ شوہر گدا حسین جمالی معمولی بات پر گھر میں جھگڑا کرتا تھا جس عمل سے تنگ آکر بیٹی نجمہ نے گھر کے کمرے میں زہریلی دوا پے کر خودکشی کی کوشش کی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی حالت قدر بہتر بتائی جاتی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں