ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اپنے دفتر میں نیم کاپودہ لگا لیا

ضلع بھر کی سطح پر ماحول دوست پودے لگائے جائینگے اور ہر افسر و اہلکار کم از کم ایک پودہ لگائیں گے جس سے ضلع بھر میں بہترین شجرکاری ہوسکے گی

جمعہ 20 جولائی 2018 23:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اپنے دفتر میں نیم کاپودہ لگا لیا۔ اس سلسلے میں پولیس ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ میں ایک سادہ سی تقریب ہوئی جس میں لاڑکانہ ضلع کہ سینئر و جونیئر پولیس افسران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ ضلع بھر کی سطح پر ماحول دوست پودے لگائے جائینگے اور ہر افسر و اہلکار کم از کم ایک پودہ لگائیں گے جس سے ضلع بھر میں بہترین شجرکاری ہوسکے گی۔

اس مہم سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ اس مہم کے آغاز کا مقصد گرین پولیس کے تصور کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس لائین، ڈی ایس پی آفیسز اور ضلع کے تمام تھانوں اور پولیس چوکیوں کو باقاعدہ شجرکاری کے تحت سرسبزوشاداب بنایا جائے گا۔

جس سے بلاشبہ مستقبل میں ان تمام مقامات پر موسمی لحاظ سے نہ صرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔ معاشرے میں آباد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد فلاحی اداروں اور دیگر معزز شخصیات کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں شجرکاری کے لیئے اپنے انفرادی واجتماعی کردار کی ادائیگی کو یقینی بنائیں کیونکہ درخت دھرتی کا حسن اور موسمی برسات کا باعث بنتے ہیں اور بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ ہوتا ہے۔ ملک میں پانی کے ذخائر پر اگر نگاہ ڈالی جائے تو اس وقت بارشوں کی شدید ضرورت ہے جو اس شجرکاری مہم کہ ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ یقینن اس مہم سے مسقبل میں اچھے نتائج حاصل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں