اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںسیاسی پارٹیوں اور ان کے امیدواروں کے لیے مقرر کردہ کوڈ آف کنڈکٹ پر ..

سیاسی پارٹیوں اور ان کے امیدواروں کے لیے مقرر کردہ کوڈ آف کنڈکٹ پر ہر صورت میں عمل درآمد کروایا جائے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ عبدالنعیم میمن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لاڑکانہ، ڈپٹی کمشنر اور مانیٹرنگ افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی پارٹیوں اور ان کے امیدواروں کے لیے مقرر کردہ کوڈ آف کنڈکٹ پر ہر صورت میں عمل درآمد کروایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرز، مانیٹرنگ افسرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کروانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آر او نے احکامات جاری کیے کہ وہ بغیر کسی فرق کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کروانے کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں کوئی بھی غفلت برداشت نہیں۔

(خبر جاری ہے)

ڈی آر او کا مزید کہنا تھا کہ جن سیاسی پارٹیوں کی جانب سے نکالے گئے کار اور موٹرسائکلی ریلیوں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈکٹ نمبر 40 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی اور اس کے علاوہ کوڈ آف کنڈکٹس پر سختی سے عمل کروانے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والی پارٹی یا امیدوار کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین کے مطابق فوری طور پر ایکشن لینے کے متعلق بھی ہدایات جاری کیے گئے اور روزانہ کی بنیاد پر دورے کرکے اس کی رپورٹ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو دینے کے بھی احکامات جاری کیے گئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں