لاڑکانہ، نوڈیرو کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے جیل سے رہائی پانے والا شخص جاں بحق

اتوار 12 اگست 2018 20:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فائرنگ سے اسلم عرف اسلو چانڈیو اپنے ڈرائیور گلشیر چانڈیو موقع ہی جانبحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا جا رہا ہے کہ سامٹیہ گاؤں کا مکین اسلم چانڈیو اپنے دوست کے بیٹے کی شادی سے واپس اپنے گاوں سامٹیہ آرہے تھے تو راھوجا موڑ پر دو موٹر سواروں نے کار پر فائرنگ کرکے آسانی سے فرار ہوگئے۔

کیٹی ممتاز پولیس نے دونوں لاشوں کو نئوں دیرو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش ورثہ حوالے کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اسلم چانڈیو کچھ ہی دن پہلے جیل سے آزاد ہوا تھا جو کہ مختلف کیسز میں جیل کے اندر تھا اور اس کا مختلف برادریوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں