ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے یوم جشن آزادی کے موقع پر چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال پہنچ کر مریضوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں

منگل 14 اگست 2018 22:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ سید مرتضیٰ علی شاہ نے یوم جشن آزادی کے موقع پر چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال پہنچ کر مریضوں میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے ان کی عیادت بھی کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے دارالامان میں منعقد تقریب میں شرکت کی جہاں ٹیبلوز اور تقاریر پیش کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات بھی دیئے۔ دوسری جانب کھوڑو اسپورٹس کامپلیکس میں جشن آزادی کے موقع پر بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد کیے گئے جہاں ڈپٹی کمشنر نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں