ایس ایس پی لاڑکانہ نے کم عمر بچے کو لاک اپ میں رکھنے کا نوٹس لے لیا ،ایس ایچ او اور ہیڈ محرر معطل

بدھ 15 اگست 2018 18:11

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار نے کم عمر بچے کو لاک اپ میں رکھنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ دڑی فدا حسین لانگاہ اور ہیڈ محرر کو اور معطل کرکے لائین رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے احکامات پر گرفتار بچے کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ معاملے کے متعلق انکوئری کرنے کے بھی احکامات جاری کردیے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق رہا کیا گیا لڑکا موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں