لاڑکانہ کا نوجوان وزیراعظم عمران خان سے ملنے کیلئے موٹر سائیکل پر اسلام آباد روانہ

ہفتہ 18 اگست 2018 18:39

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) خدا آباد محلہ کا مکین نوجوان نوید لغاری پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملنے بنی گالا موٹرسائیکل پر روانہ ہوگیا، نوید لغاری کا کہنا تھا کہ میرا خواب تھا عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا جو آج پورا ہوگیا، میں پاکستان تحریک انصاف کا ادنیٰ سا کارکن ہوں اور پاکستان تحریک انصاف سے بیحد محبت کرنے والا جیالا بھی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بنی گالا عمران خان کو وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دینے موٹرسائیکل پر جارہاہوں جو کہ میری زندگی کا ایک بہترین لمحہ اور خواب بھی تھا، انہوں نے کہا کہ بیشک لاڑکانہ سے بنی گالا کی مسافت بہت زیادہ ہے اور گرمی کا موسم بھی ہے پر میری چاہت اور دیرینہ خواہش کے آگے کچھ بھی نہیں ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں