ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی آج عیدالاضحیٰ مذہبی جو و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

منگل 21 اگست 2018 18:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی آج عیدالاضحیٰ مذہبی جو و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

عید نماز کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم، باغ جناح، ذوالفقار باغ، درگاہ رحمت پور، درگاہ فیض پور ممتاز کالونی، درگاہ غریب آباد سمیت اسٹیشن روڈ، دڑی محلہ، بھینس کالونی، نظر محلہ، کوثر مل اور دیگر علاقوں میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے ہیں جہاں عید نماز کی ادائیگی کے بعد شہری سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کریں گے۔

دوسری جانب عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے عید کی اجتماعات کے لیے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جہاں لوگوں کی جامع تلاشی کے بعد انہیں اجتماعات کے اندر داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں