لاڑکانہ، پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائی ،ڈکیتی ،پولیس مقابلوں اور چوری میں ملوث دو روپوش ملزمان سمیت 12مشکوک افراد گرفتار

پیر 10 ستمبر 2018 23:46

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) لاڑکانہ ضلع پولیس کی مختلف مکامات پر کارروائی ،ڈکیتی ،پولیس مقابلوں اور چوری میں ملوث دو روپوش ملزمان سمیت 12مشکوک افراد گرفتارتفصیلات کے مطابق لاڑکانہ ضلع پولیس نے ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر مختلف مکامات پر کارروائیاں کیں گئیں جس میں حید ری تھانہ کی پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس مقابلے اور ڈکیتی کے ملزم حبدار شاہ کو گرفتار کر لیا جبکہ کے ٹی ممتاز تھانہ کی پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث ملزم شاہنواز ناریجو کو گرفتار کر لیا ،نئودیرو،علی گوہر آباد،کے ٹی ممتاز تھانوں کی پولیس نے چند روز قبل پیر متارو کے قریب شہری نعیم چنہ سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی سمیت تین موٹر سائیکلیںبرآمد کر کے 12مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر سیٹھار کا کہنا ہے کہ جرائم افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں