محرم الحرام کے سلسلے میں لاڑکانہ ڈویژن کا اسیکیورٹی پلان تیار،1638مجالس برپا ہوں گی

130انتہائی حساس اور 488حساس قرار،16591پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے

منگل 11 ستمبر 2018 23:31

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے سلسلے میں لاڑکانہ ڈویژن کا اسیکیورٹی پلان تیار،1638مجالس برپا ہوں گی ،130انتہائی حساس اور 488حساس قرار،16591پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ،سندھ حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروایا جائے گا ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض نے پانچوں اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے محرم الحرام میں سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کا کہا ہے جبکہ محرم الحرام کے حوالے سے ڈی آئی جی لاڑکانہ کی ہدایات پر سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے تحت لاڑکانہ ڈویژن میں 16591پولیس افسران و اہلکار اپنے فرایض سرانجام دیں گے جس میں لاڑکانہ میں 3300،قمبر شہدادکوٹ 3100،شکارپور4338،جیکب آباد 3224،کشمور میں2629افسران و اہلکار شامل ہیں جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں مجموعی طور پر 1638مجالس برپا ہوں گیں جن میں 130انتہائی حساس اور 488حساس جبکہ 1020کونارمل قرار دیا گیا ہے انتہائی حساس اور حساس قرار دی گئیں مجالس میں سے لاڑکانہ ضلع میں 9انتہائی حساس 16حساس ،قمبر شہدادکوٹ میں30انتہائی حساس 53حساس،شکارپور میں 17انتہائی حساس 98حساس ،جیکب آباد میں 14انتہائی حساس 171حساس ،کشمور میں60انتہائی حساس 150حساس شامل ہیںجبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں مجموعی طور پر 759ماتمی جلوس نکالے جائیں گے ،جن میں سے لاڑکانہ 9انتہائی حساس 16حساس ،قمبر شہدادکوٹ 30انتہائی حساس 66حساس ،شکارپور میں17انتہائی حساس 103حساس ،جیکب آباد میں 24انتہائی حساس 60حساس اور کشمور میں 10انتہائی حساس 40کو حساس قرار دیا گیا ہے ،ڈی آئی جی جاوید اکبر ریاض کی ہدایات پر سندھ اور بلوچستان بیلٹ کے سرحدی علاقوں میں پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کر کے پولیس پیکٹس بھی اضافی قائم کی جائیں گیں اور تمام ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرائوں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی ،مجالس کے لئے واک تھرو گیٹس نسب کئے جائیں گے اور ہر داخل ہونے والے کو جامعہ تلاشی کے بعد امام بارگاہوں میں داخل کیا جائے گا ان تمام انتظامات کو مانیٹر کرنے کے لئے ڈی آئی جی آفیس لاڑکانہ اور تمام اضلاع کے ایس ایس پی آفیس میں کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے ۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں