ایس ایس پی لاڑکانہ نے محرم الحرام کے دوران بہترین فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاران کو اعزازات سے نوازا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:58

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس نے لاڑکانہ ضلع کے اندر محرم الحرام کے دوران بہترین طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاران کو شاباشیں دے کر اعزازات سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران لاڑکانہ ضلع کی تمام امام بارگاہوں، مجلسوں اور ماتمی جلوسوں پر امن امان کی فضا بحال رکھنے کے نتیجے میں ایس ایس پی لاڑکانہ نے ضلع کے تمام ڈی ایس پیز کو تعریفی خطوط ارسال کردیئے ہیں جبکہ تمام ایس ایچ اوز، ہیڈ محرز اور کیو آر ایف انچارجز کو ریوارڈ سی سی 111 اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ یکم محرم تا دس محرم یوم عاشور لاڑکانہ پولیس نے انتہائی محنت لگن اور جانفشانی سے بہترین حفاظتی انتظامات کے تحت فرائض سر انجام دیئے جس پر لاڑکانہ پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محرم سیکیورٹی پلان اور اختیار کردہ حکمت عملی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے، ساتھ ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لاکر امن وامان کی صورتحال پر پولیس کنٹرول کو یقینی بنایا جائے۔

اس دوران لاڑکانہ پولیس کی طرف سے بغیر کسی وقفے کے 10دن مسلسل فرائض نبھائے گئے تاکہ کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اگر کسی جگہ کوئی چھوٹے موٹے اشو کی اطلاع ملی تو بروقت ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز اور کیو آر ایف ایکشن میں آئی۔ اس طرح اللہ تعالی کے فضل وکرم سے لاڑکانہ ضلع کے اندر دس محرم یوم عاشور خیر خیریت سیاختتام پذیر ہوا۔ دوسری جانب ایس ایس پی نے بہترین طریقے سے فرائض سرانجام دینے پر اے ایس پی لاڑکانہ بابر جاوید جویہ، ایڈمن افسر سرفراز پیچوہو، انچارج ڈی آئی بی منیر احمد سموں، انچارج سی آئی اے امان اللہ سومرو، انچارج سی سی ٹی وی وحید ظفر عباسی، انچارج ایچ آر ایم امتیاز احمد شیخ، انچارج ٹریفک ایس ایچ اوز علی گوہر آباد، سول لائین، ڈوکری اور ہیڈ محرر مارکیٹ کو روارڈ سی سی تھری اور شاباشیں دی ہیں جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ نے تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام اور شہریوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لاڑکانہ پولیس کے تمام جوانوں کو بھی شاباشیں دی ہیں۔

انہوں نے پاک آرمی، سندہ رینجرز اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان علی سموں کی طرف سے دی گئی مدد پر بھی ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں