لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ،3اشتہاری ملزمان گرفتار ،مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

پیر 24 ستمبر 2018 19:18

ْلاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تعلقہ پولیس نے دوران چیکنگ چوری اور پولیس مقابلے کے مقدموں میں مطلوب اشتہاری ملزم ممتاز مغیری کو، علی گوہر آباد پولیس نے عاقل تھانہ کے مقدموں میں مطلوب اشتہاری ملزم عرفان جتوئی کو جبکہ مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ حیدری تھانے کے ڈکیتی کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم سرمد شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب ولید پولیس نے دوران گشت چوری شدہ موٹرسائ?کل برآمد کرکے مالک سلطان چانڈیو کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں