پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر ضلع کونسل لاڑکانہ علی ڈنو خان کنگو کے اعزاز میں گاؤں کنگا میں عشائیہ دیا گیا

پیر 24 ستمبر 2018 19:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر ضلع کونسل لاڑکانہ علی ڈنو خان کنگو کے لیے گاؤں کنگا میں عشائیہ دیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ امن امان کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہاں ترقی ممکن ہوسکے، اس وقت بھی علاقے کے کئی مسائل حل نہیں ہوئے جس کے لیے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر آواز اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ منظور شدہ اسکیمز پر جلد از جلد کام شروع کرکے علاقے کے ڈسپینسری کو اپ گریڈ کرکے معیاری طبی سہولیات فراہم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں