لاڑکانہ ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 24 ستمبر 2018 23:45

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) لاڑکانہ ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے دوران 5 سال تک کے 3 لاکھ 5 ہزار بچوں کو حفاظتی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 871 پولیو ورکرز ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 741 گھر گھر جا کر، 51 بس اسٹینڈ ون ریلوے اسٹیشن سمیت 79 تمام صحت مراکز میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ صحت کے لاڑکانہ فوکل پرسن ڈاکٹر اقبال نے شہریوں اور والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ورکرز ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ اس موذی مرض سے معصوم بچوں کو بچایا جا سکے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ محمد نعمان صدیق شیخ نے شیخ زید چلڈرین اسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلواکر پولیو مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران مقررہ ہدف مکمل کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے، اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے جبکہ پولیو ٹیموں کی نگرانی بھی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں