قمبر شہدادکوٹ ضلع کے آبادگاروں نے زرعی پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 25 ستمبر 2018 22:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) قمبر شہدادکوٹ ضلع کے آبادگاروں نے زرعی پانی کی قلت کے خلاف لاڑکانہ پہنچ کر چیف انجنیئر محکمہ آبپاشی لاڑکانہ کے دفتر کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آبادگاروں ارباب چانڈیو، خان محمد بروہی، ذوالفقار بروہی اور دیگر کا کہنا تھا کہ رواں سال مئی مہینے میں دھان کی فصل کے لیے ہمیں پانی فراہم نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث ہماری زمینیں بنجر بن چکی ہیں اس وقت گندم کی فصل کے لیے پانی مانگنے کے لیے چیف انجنیئر کے دفتر آئے لیکن انہوں نے پانی دینے سے انکار کرتے ہوئے اپنے دفتر سے نکال دیا ہے جو ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم کی فصل کے لیے زرعی پانی فراہم کرکے انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں