لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،7روپوش و مطلوب ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

بدھ 26 ستمبر 2018 19:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 7 روپوش اور مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس لاڑکانہ نے دوران چیکنگ نوڈیرو تھانے پر قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم سرور گہانگھرو کو، دوران چیکنگ عاقل تھانے پر ڈکیتی کے مقدمے میں روپوش ملزم یونس جتوئی کو، عاقل پولیس نے دوران چیکنگ دودو سنہڑی کے قریب شہید الاہی بخش سیال تھانے پر قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم دیدار جتوئی کو بندوق اور کارتوس سمیت، حیدری پولیس نے سرگرم ملزم میر خان جتوئی کو، رشید وگن پولیس نیدوران چیکنگ قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم نظر ٹگڑ اور پرویز ٹگڑ کو رپیٹر اور کارتوسوں سمیت اور حیدری پولیس نے منشیات فروش ممتاز چانڈیو کو آدہا کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں