لاڑکانہ :صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کا مختلف اسکولوں کا دورہ ،سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا رکن سندھ اسمبلی ندا کھوڑو اور سیکریٹری تعلیم کے ہمراہ گورنمینٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اور سینٹ جوزف ہائی اسکول کا دورہ، اسکولوں میں سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے رکن سندھ اسمبلی ندا کھوڑو اور سیکریٹری تعلیم شاہد پرویز قاضی کے ہمراہ گورنمینٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اور سینٹ جوزف ہائی اسکول کا دورہ کیا۔

اس موقع پرنسپل گورنمنٹ پائلیٹ ہائیر سیکنڈری اسکول نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ اسکول میں 5 ہزار طالب علم زیر تعلیم ہیں اور وزیر تعلیم سے مطلبہ کیا کہ اسکول میں 122 اساتذہ موجود ہیں، 10 جے ایس ٹی ٹیچرز کی اسامیاں پر کی جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ زیادہ انرولمینٹ کی بنا پر پائلٹ اسکول کے اسکول مینجمنٹ کمیٹی فنڈ کو ڈیڈھ لاکھ سے بڑھایا جائے گا،اسکول میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں،بچوں کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کے لئے وزیر تعلیم کا پرنسپل سے اسکول کی آٹھ کلاسز کے شاگردوں سے اچیومنٹ ٹیسٹ لینے کی ہدایت بھی دیں جس پر پرنسپل نے وزیر تعلیم سے بچوں کی تیاری کے لئے دو ماہ کا وقت مانگ لیا جس پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے نتائج اگر چالیس فیصد بہتر آئے تو آپ کی کارکردگی کو سراہا جائے گا،بچوں کے ٹیسٹ سے اساتذہ کی کارکردگی بھی ظاہر ہو جائے گی۔

وزیر تعلیم نے شاگردوں کے ٹیسٹ کے لئے دو ماہ کا وقت دے دیا جبکہ وزیر تعلیم نے پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک بینچ پر 4 شاگردوں کی موجودگی کا بھی نوٹس لیا ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو ضرورت کی بنیاد پر فرنیچر، سولر سسٹم جلد فراہم کیا جائے گا۔ بعد ازاں وزیر تعلیم نے سینٹ جوزف ہائی اسکول میں نیم کا پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں