لاڑکانہ :سیپکو کا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن ,25 کے وی کی3 ٹرانسفارمر اتار لئے گئے

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) سپرنٹینڈنٹ انجینئر سیپکو سرکل لاڑکانہ محمد خان سہو کی قیادت میں لاڑکانہ کے چار سب ڈویژن کی حدود میں نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران پچیس کے وی کے تین ٹرانسفارمر اتار لئے گئے جبکہ دو ہزار کنیکشن منقطع کر کے چالیس من بجلی کی تاریں ضبط کر کے اسٹور میں جمع کروا دیں گئیں۔

آپریشن کے دوران ڈی سی ایم مشتاق حسین بڑدی، ایگزیکیوٹو انجینئر سٹی ڈویڑن لاڑکانہ مظفر علی کھاوڑ بھی موجود تھے۔ بجلی چوری کرنے اور سیپکو نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران شیخ زید سب ڈویڑن، ایمپائر سب ڈویڑن میں آٹھ سو کنیکشن کر کے تاریں ضبط کی گئیں، جناح باغ اور چانڈکا سب ڈویڑن میں بھی سینکڑوں کنڈا کنیکشن منقطع کردیئے گئے، جناح باغ سب ڈویزن میں واجد جتوئی کو اس وقت اللہ آباد پولیس نے گرفتار کر لیا جب وہ گیارہ ہزار کی ٹرانسمیشن لائین غیر قانونی طور پر اتار رہا تھا جہاں لائین سپریٹنڈنٹ مجید سانگی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ای سیپکو محمد خان سہو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، صارفین کو چاہیے کہ وہ بجلی چوری کی بجائے آسان اقساط میں بجلی کا کینکشن حاصل کر کے میٹر لگوائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں