لاڑکانہ پولیس نے چوری شدہ 22 موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کردی گئیں

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے چھینی جانے والی اور چوری شدہ 22 موبائل فونز اور موٹرسائیکلیںبرآمد کرکے مالکان کے حوالے کردی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے انسپیکٹر امان اللہ سومرو کی سربراہی میں ضلع پولیس نے مشترکہ کاروائیوں کے دوران چوری شدہ 22 موٹرسائیکلیں برآمد کرکے کرلیں جو شہری محمد ابراہیم شاہ، عمران علی مہیسر، عبدالوحید عباسی، الھہ بچایو شیخ اور دیگر کی ہیں جو ایس ایس پی کی ہدایات پر مالکان کے حوالے کی گئیں۔

دوسری جانب انچارج آئی ٹی سیکشن نے جدید تیکنیکی سسٹم کے ذریعے چوری شدہ 22 عدد موبائیل ٹریس آئوٹ کرکے شہری علی گوہر بھٹی، مہران سرہیو، سفیر احمد شیخ اور دیگر کے حوالے کیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مذکورہ کاروائیاں کی گئی ہیں اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں کی جارہی ہیں جن کو جلد میڈیا کے سامنے لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں