لاڑکانہ : ڈرامہ فیسٹول کے سلسلے میں مصنف ممتاز جویو کا پانچواں ڈرامہ ’’ای نا مارن ریت‘‘ پیش کیا گیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) محکمہ ثقافت کی جانب سے لاڑکانہ آرٹس کونسل میں جاری ڈرامہ فیسٹول کے سلسلے میں گذشتہ شب مصنف ممتاز جویو کا پانچواں ڈرامہ ’’ای نا مارن ریت‘‘ ہدایتکار و اداکار سلیم راشدی کی ہدایتکاری میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں تھر میں قحط سالی، وہاں کے باسیوں کی جانب سے بارشوں کے لیے دعائیں مانگنے اور بچوں کی اموات، ڈاکٹروں، حکمرانوں، محکمہ موسمیات اور تھر میں عرب شہزادوں کی جانب سے شکار کرنے کے معاملات کو فوکس کرکے الفاظ کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈرامے میں ذوالفقار بڑدی، کاجل سندھو، بلاول کھوکھر، سلیم شاہ راشدی اور دیگر نے اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں