لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،19ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:38

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور نقدی برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول لائین پولیس نے دوران چیکنگ ملزم مٹھا خان مری کو ایک پسٹل اور گولیوں سمیت اور شہری ایاز شیخ کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرالی، گیریلو پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم نیاز بڑدی کو، نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم پرویز عرف پیرو چنہ کو، ملزم نسیم عرف پپو میرانی کو پاؤ چرس سمیت، ملزم وسیم کلہوڑو کو آدہا پاؤ چرس سمیت، سچل پولیس نے وگن روڈ سے ملزم ساجد چانڈیو کو آدہا کلو چرس سمیت، اللہ آباد پولیس نے ملزم عاشق چنجنی کو آدہا پائو چرس سمیت، ڈوکری پولیس نے محراب پور لنک روڈ سے ملزم شفیق میمن کو آدہا پائو چرس سمیت، یونیورسٹی پولیس نے آریجہ کے قریب ملزم بخش علی چانڈیو کو آدہا پائو چرس سمیت، مددگار بیس ون نے بیت المال کالونی سے ملزم وحید ابڑو کو 3 کلو بھنگ سمیت، کیٹی ممتاز پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں روپوش دو ملزمان صادق شیخ اور مجید شیخ کو، سی آئی اے پولیس نے نے خالق کالونی میں جوا کے اڈے پر چہاہہ مارکر 7 جواریوں یامین جتوئی، زوہیب شیخ، غنی، شعیب، روشن بھٹو، ہمت کرل اور نظیر سندیلو کو گرفتار کرکے 15900 روپے نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہٹڑی غلام شاہ پولیس اور مددگاربیس ٹو نے بغیر کاغذات چار موٹر سائیکلوں کے خلاف 550 کی کاروائی کی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں