سیپکو کی رتوڈیرو میں کاروائی، غیرقانونی چلنے والے ایک ہزار سے زائد کنڈہ کنکشن منقطع کردیئے گئے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) سیپکو کی رتوڈیرو میں کاروائی، غیرقانونی چلنے والے ایک ہزار سے زائد کنڈہ کنکشن منقطع کردیئے گئے، پانچ ہزار میٹر غیرقانونی تار کو قبضے میں لے کر واپڈا کے اسٹور میں جمع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیپکو کے ایگزیکیوٹو انجنیئر رورل مشتاق حسین بڑدی کی قیادت میں سیپکو کی ٹیم نے جمعرات کے روز رتوڈیرو میں بھرپور آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشتاق حسین بڑدی نے میڈیا کو بتایا کہ کاروائی کے دوران ایک ہزار سے زائد غیرقانونی کنڈہ کنیکشن کاٹنے کے ساتھ ساتھ پانچ ہزار میٹر تار کو ضبط کرتے ہوئے واپڈا کے اسٹور میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ دو سئو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے لیٹرز جاری کردیئے ہیں۔ مشتاق حسین بڑدی نے کہا کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں، تمام افراد کو میٹر لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے جہاں میٹر لگے گا وہاں بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے غیرقانونی کنڈہ کنیکشن ختم کرکے رہ جانے والے بقایاجات ادا کیے جائیں بصورت دیگر کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں