لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،10ملزما ن گرفتار ،منشیات اور اسلحہ برآمد

منگل 23 اکتوبر 2018 19:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش دس ملزمان گرفتار منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دوران چیکنگ متعدد موٹرسائیکلوں کے خلاف کاروائی بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ چار روپوش ملزمان احمدعلی ابڑو، محمد بخش جیہو، حمید جیہو اور معشوق ابڑو کو، نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم شاہنواز عرف دانو موریو کو، گڑھی خدابخش بھٹو پولیس نے روپوش ملزم خان محمد عرف خانن پتافی کو، تعلقہ پولیس نے روپوش ملزم ندیم کلھوڑو کو، ماہوٹا پولیس نے روپوش ملزم شہریار عرف شیر خان کو، یونیورسٹی پولیس نے ملزم امداد قریشی کو آدہا پائو چرس سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ولید پولیس نے دوران گشت آریجہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم سجاد تنیو کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے بعد میں علاج کے لیے لاڑکانہ چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ، گاڑیوں کے کاغذات اور آنے جانے والے افراد کے شناختی داستاویزات چیک کیے جس دوران بغیر کاغذات کے متعدد موٹرسائیکلیں تحویل میں لیتے ہوئے ان کے خلاف 550 کی کاروائی کی گئی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں