بینظیر بھٹو تھلسیمیا سینٹر میں تھلسیمیا مرض میں مبتلا بچوں کو خون کا عطیہ دینے کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد

منگل 23 اکتوبر 2018 19:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) لاڑکانہ میں فاطمیہ فائونڈیشن کے زیر انتظام شہید محترمہ بینظیر بھٹو تھلسیمیا سینٹر میں تھلسیمیا مرض میں مبتلا بچوں کو خون کا عطیہ دینے کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمران خان کلہوڑو کا کہنا تھا کہ فاطمیہ فائونڈیشن کی زیر نگرانی شہید محترمہ بینظیر بھٹو تھلسیمیا سینٹر میں 600 رجسٹرڈ بچے رجسٹرڈ ہیں۔

(جاری ہے)

ہر بچے کو 10 سے 15 دن بعد بلڈ فراہم کیا جاتا ہے، ہمارے پاس 600 بچے رجسٹرڈ ہیں جن کے لیے خون کی شارٹیج ہے۔ ہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ فاطمی فائونڈیشن کا ساتھ دے کر معصوم بچوں کی زندگیوں کو بچالیں اور خون کا عطیہ دیں۔ لیباریٹری ٹیکنیشن شبیر احمد برڑو نے بتایا کہ تھلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے لاڑکانہ ضلع میں واحد آٹو اینالائیزر کے ذریعے تھلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کا علاج کیا جاتا ہے یہ مشین پورے لاڑکانہ ضلع میں نہیں ہے، ہم لوگوں کو یہاں فیسلی ٹیٹ کرتے ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں