لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرکے روپوش و مطلوب 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 13 نومبر 2018 23:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے روپوش و مطلوب 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ چوری شدہ چنگچی اور بھینس برآمد کرکے پانچ موٹرسائیکلوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور ایک بچے کو اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلقہ پولیس نے روپوش ملزم نورالدین مگسی کو، مارکیٹ پولیس نے روپوش ملزم نواز جتوئی کو، آریجا پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم مہیسر شر کو، مددگار بیس ٹو نے شیخ زید وومین ہسپتال سے موبائل فونز چوری کرنے والے ملزم مختیار جویو کو، اللہ آباد پولیس نے ملزم سہیل میرجت کو آدہا پاؤ چرس سمیت، باڈہ پولیس نے ملزم ممتاز بروہی کو آدہا کلو چرس سمیت اور رتوڈیرو پولیس نیملزم فدا جتوئی کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نوڈیرو پولیس نے شہری خیر محمد کھوڑو کی چوری شدہ چنگچی برآمد کرکے چار سالہ بچی شکیلہ جیہو کا پتہ لگاکر اسے والدین کے حوالے کردی گئی جبکہ ایئر پورٹ پولیس نے پانچ عدد بغیر کاغذات موٹر سائیکلوں کے خلاف 550 کی کاروائی کردی اور سی آئی اے پولیس سمیت اسپیشل ٹیموں نے شہری کوڑو شاہانی کی چوری شدہ بھینس برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں