ایس ایس پی لاڑکانہ کے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری

ربیع الاول کنٹی جینس پلان مرتب، دل آزار وال چاکنگ مذہبی، مسلکی، منافرت اشتعال ایگیز پمفلیٹس، بینرز، ہینڈ آئوٹس یا دیگر مواد کے تقسیم کے ساتھ اشتعال انگیز تقاریر کی روک تھام کے علاوہ لاوڈ اسپیکرز ایکٹ پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنانیکے

بدھ 14 نومبر 2018 23:33

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ نے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے احکامات، 12ربیع الاول کنٹی جینس پلان مرتب، دل آزار وال چاکنگ مذہبی، مسلکی، منافرت اشتعال ایگیز پمفلیٹس، بینرز، ہینڈ آئوٹس یا دیگر مواد کے تقسیم کے ساتھ اشتعال انگیز تقاریر کی روک تھام کے علاوہ لاوڈ اسپیکرز ایکٹ پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنانیکے احکامات جاری کیے ہیں، ان خیالات کا اظہار سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے بدہ کے روز پولیس افسران و اہلکاروں سے مخاطب ہوکر کہا ، انہوں نے مزید کہا کہ کنٹی جینس پلان کے تحت ضؒع کی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے بین مسالک ہم آہنگی فروغ کے اقدامات سمیت امن وامان کی صورتحال اور درپیش چیلینجز کو سامنے رکھتے ہوئے ڈی آئی بی سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور انٹیلی جینسیوں سے مربوط روابط پر مشتمل 12ربیع الاول کنٹی جنیسی منصوبہ مرتب کیا جاء ے گا، انہوں نے افسران کو ہدایات کرتے ہوے کہا کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید مستحکم بناتے ہوئے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنای جا سکے، ایس ایس پی نے کہا کہ کنٹی جینس پلان کے تحت ضلع کی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈڑز کے تعاون سے بین المسالک ہم آہنگی فروغ کے اقدامات سمیت دل آزار وا چاکنگ سمیت دیگر مواد تقسیم کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز تقاریر کی روکتھام کو بھی یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹس، مرکزی اجتماع گاہ پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ، کلیئرنس، منتخب کردہ بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کی تعیناتوں، پارکنگ کو مناسب فاصلوں پر رکھنے، ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیرنگ کو مزید تقویت دینے ، رینڈم اسنیپ چیکنگ ، پیٹرولنگ، پکٹنگ وغیرہ کے امور کو پرانتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے، مسعود بنگش نے کہا کہ 12ربیع الاول کا دن حفاظتی منصوبے کے تحت مختلف علاقوں کو انتہائی حساس اور نارمل درجہ بندیوں میں تقسیم کیا جائے، جبکہ مرکزی جلوسوں کی گذرگاہوں کو سیکٹڑز ور سب انسپیکٹرز میں تقسیم کیا جائے تاکہ ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے سیکیورٹی کے مجموعی امور کو ٹھوس اور معبوط بنایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ پولیس رزرو پلاٹونز سمیت اینٹی رائیٹس پلاٹونز کو بھی تیار اور الرٹ حالت میں رکھا جائے، جبکہ تھانوں کی سطح پر تمام پولیس کنٹرول رومز اور مرکزی کنٹرول روم کے مابین مضبوط روابط کے ساتھ ہدایات کی بروقت شیئرنگ اور تعمیلی رپورٹس کا بھی وائر لیس اسٹاف کو پابند بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم سے مانیٹرنگ ، نگرانی اور بعد ازاں ضروری ہدایات پر عمل درآمد جیسے اقدامات کو 12ربیع الاول سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بنایا جائے، انہوں نے ٹڑیفک پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو براقرار رکھنے اور شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے 12ربیع الاول کی مناسبتسے خصوصی ٹڑیفک پلان تتیب دیکر اسے نافذ العمل بنایا جائے اور اس حوالے سے تمام تر متبادل روٹس سے شہریوں کو آگاہ رکھنے اور ٹریفک پولیس کی ڈپلائمنٹ کیلئے بھی تمام ضروری امور کو یقینی بنایا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں