لاڑکانہ، 6 روز قبل خودکشی کی کوشش کرنے کا نوجوان دم توڑ گیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:38

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں صاحب خان جتوئی میں 6 روز قبل خود پر پسٹل کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کرنے والا 17 سالہ نوجوان عاشق علی جتوئی گذشتہ شب کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑگیا جس کی نعش آبائی گاؤں پہنچادی گئی جہاں نوجوان کی نماز جنازہ ادا کرنے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ 6 روز قبل خودکشی کرنے والا نوجوان معمولی بات پر گھر والوں سے ناراض ہوا اور گھر کے کمرے میں خود پر پسٹل کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے نازک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں