لاڑکانہ، غیرت کے نام پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعرات 15 نومبر 2018 21:16

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) غیرت کے نام پر بھائی نے ایک اپنی شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول کالونی میں غیرت کے نام پر ملزم بھائی شاہد چاندیو نے پسٹل سے فائرنگ کرکے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بہن اور تین بچوں کی ماں فوزیہ چانڈیو کو قتل کو کردیا، واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے چانڈکا ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقتولا کی والدہ حور خاتون نے کہا کہ میری بیٹی بے گناہ تھی جسے قتل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مقتولہ خاتون کی بہن رخسانہ نے بتایا کہ چند روز قبل فوزیہ شوہر کے رویے سے تنگ آکر مہکے آئی جہاں بھائی شاہد چانڈیو نے اسے قتل کردیا ہے۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں