لاڑکانہ، قوم پرست تنظیم کے رہنما سمیت 18 کارکنان کا قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 15 نومبر 2018 22:38

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) قومپرست تنظیم کے رہنما سمیت 18 کارکنان نے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

باقرانی تحصیل سے تعلق رکھنے والے قوم پرست تنظیم کے رہنما امتیاز کاندھڑو نے حسیب عالمانی، ارشاد بگھیو، سمیر کھوکھر، دھنی بخش، عارف مگریو، امام بخش بٹ، عامر بٹ، سعید کاندڑو، محمود کاندڑو، محمد صالح جونیجو، عبدالرؤف جونیجو، سلیم سانگی، کامران سانگی، احسان کھاوڑ، علی حسن بٹ، الطاف حسین جویو، عبدالحکیم جویو اور راول جویو کے ہمراہ باقرانی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قوم پرست تنظیموں سے لاتعلقی کا اظہار کرکے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حقوق کا نعرہ لگا کر قومپرست تنظیموں کے ہنما ہمیں استعمال کرتے تھے جبکہ ان تنظیموں کے رہنما خود بیرون ممالک آسائشوں سے بھرپور زندگی گذار رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو غلط راستے پر لگایا جارہا جبکہ ان میں رہ کر ہمیں سوائے شرمندگی اور وقت ضائع کرنے کے سوائے کچھ حاصل نہیں ہوا، آج ہم فاقوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت بڑے منصوبے ڈیمز پاکستان کی ترقی اور بقا کے ضامن ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں