لاڑکانہ ، گاڑی کو بچاتے ہوئے کار گاڑی الٹ کر گہری کھائی میں گر گئی،ایک شخص جاں بحق

جمعہ 16 نومبر 2018 18:59

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں سونو جتوئی کے قریب سامنے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے کار گاڑی الٹ کر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قاضی احمد شہر کا رہائشی 40 سالہ شخص غلام فاروق مہر موقع پر دم توڑگیا جبکہ منظور مہر، عبدالغفار مہر، میاں بخش مہر اور زاہد آرائین شدید زخمی ہوگئے، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس اور علاقہ مکینوں نے پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمیوں نے بتایا کہ ہم کام کے سلسلے میں قاضی احمد سے لاڑکانہ آرہے تھے کہ گاؤں سونو جتوئی کے قریب سامنے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے ہماری گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں غلام فاروق مہر جان بحق اور ہم زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب متوفی کی لاش ورثا قاضی احمد لے گئے جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں