لاڑکانہ کے قریب دو مختلف واقعات میں بچہ جاں بحق اور نوجوان زخمی

جمعہ 16 نومبر 2018 19:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) لاڑکانہ کے قریب دو مختلف واقعات میں بچہ جاں بحق اور نوجوان زخمی۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب تھانہ تعلقہ کی حدود میں آکسیجن سے بھری گاڑی کی ٹکر سے شکارپور ضلع کے گاؤں سلطان احمد کا رہائشی 7 سالہ بچہ عبدالستار ولد اصغر علی لوڈرا موقع پر دم توڑگیا جبکہ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر گاڑی تحویل میں لی اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا۔

بعد ازاں بچی کی نعش کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں بچے کے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔ ورثا کے مطابق وہ منت کے لیے درگاہ سعیدی موسانی جا رہے تھے کہ راستے میں بچہ پیشاب کے لیے بس سے اترا اور واپسی پر تیز رفتار آکسیجن سے بھری گاڑی کی ٹکر میں جان بحق ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادہر بچے کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی۔

دوسری جانب باڈہ کے قریب دھامراہ شاخ کے علاقے میں 24 سالہ نوجوان نادر علی گاڈی تیز رفتار موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے آسپاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے نوجوان کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے اسے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں