لاڑکانہ،کشتی دریا میں الٹنے سے 24افراد ڈوب گئے، 20کو بچالیا گیا، عورت سمیت 3بچے جاں بحق

پیر 19 نومبر 2018 21:55

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) کشتی دریا میں الٹنے سے 24افراد ڈوب گئے، 20کو بچالیا گیا، عورت سمیت 3بچے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز لاڑکانہ کے مکین گائوں محمد صدیق کلہوڑو کے 24افراد گائوں سلیمان کلہوڑو سے شادی سے واپس آکر اپنے بل بوتے پر کشتی میں چڑھ کر واپس آ رہے تھے کہ گاوں کے قریب پانی کی لمبی کھاہی میں الٹنے کے باعث تمام کشتی سوار ڈوب گئے، جن میں سے 20افردا کو بچالیا گیا جبکہ ایک عورت اور تین بچوں کو سراغ نہ لگ سکا لیکن تین گھنٹ؁ کی شدید محنت کے بعد عورت فاطمہ، اور تین بچوں 7سالہ عائشہ، 6سالہ عبدالرحمن اور5سالہ حنیف کی نعشیں ملیں، جس کو دیکھ کر کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد عورت و مرد اور بچے کہیں سے شادی کے شادمانے ختم کرنے کے بعد واپس اپنے گائوں جا رہے تھے کہ اچانک دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ #

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں