پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ میں 200 پولیس جوانوں کی 46 واں پاسنگ آئوٹ پریڈ کا تقریب

منگل 20 نومبر 2018 22:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ میں 200 پولیس جوانوں کی 46 واں پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خاص ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض اور پرنسپل پی ٹی ایس و ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے سے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو سلامی دی۔

اس موقع پر پرنسپال نے تربیت کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس جوانوں محمد راشد، عماد انجم، اختر علی، عثمان سعید، منور ریاض، محمد عزیر اور ارسلان عالم کو سرٹیفکٹس دے کر انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ میں پریڈ، جوڈو کراٹے، مجموعے کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی اور گیس کا استعمال، ڈکیٹ آپریشن اور جمناسٹک سمیت لا کے امتحان بھی کرائے گئے۔

(جاری ہے)

پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ ایس ایس پی مسعود احمد بنگش کی بطور پرنسیپال تعیناتی پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ کے اندر تبدیلیاں لانے اور بہتری لانے کے لیے کی گئی جو کے آج نمایاں نظر آنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 46 ویں پاسنگ آوٴْٹ پریڈ میں شامل ریکروٹس سے امیدیں وابستہ ہیں جو تین مراحل سے تربیت لینے کے بعد یہ ملک اور قوم کی بہتر خدمت کے لائق ہونگے۔

ایس ایس پی و پرنسپال پی ٹی ایس مسعود احمد بنگش نے کہا کہ پولیس محکمے کی فرض شناسی شہریوں سے ہر وقت ہمدردی روضہ روشن کی طرح عیاں ہے، پولیس جوان معاشرے اور اپنے ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں اس لیے آپ پولیس جوانوں پر بھاری ذمہ دار عائد کی گئی ہے کیونکہ آپ معاشرے کے اندر ملک وقوم کی خدمت کے لیے چنے ہوئے لوگوں میں سے ہو۔ پولیس ٹریننگ سینٹر میں نئے اہلکاروں کو پر محنت کرکے جفاکش بنایا گیا ہے، امید ہے کہ نئے اہلکار ملک اور قوم کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آئیں گے۔

انہوں نے پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران پولیس جوانوں سے دیانتداری، جانفشانی اور فرائض کا حق انصاف کے مطابق کرنے کا حلف بھی لیا گیا جبکہ تقریب کے اختتام پر قومی گیت ہو جمالو پر رقص کیا گیا جس پر تقریب کا اختتام کیا گیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں