لاڑکانہ، مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونیوالے سپاف شہید بھٹو کے رہنما اسد اللہ عمرانی کے قتل میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے سپاف شہید بھٹو کے رہنما اسد اللہ عمرانی کے قتل میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کی عدم گرفتاری کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے المرتضیٰ ہاؤس سے صوبائی صدر سردار تاج محمد ڈومکی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جناح باغ چوک پہنچی جہاں مظاہرین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شدید نعرے بازی کی جبکہ ٹائر نذر آتش کرکے دھرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویزنل صدر عنایت علی عمرانی، سٹی صدر برکت علی میرانی، سپاف ضلعی صدر ولی محمد لاہوری، انعام ناریجو، رمضان رند اور دیگر کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر پر سپاف رہنما اسد اللہ عمرانی کو مںگھوپیر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے پولیس نے گرفتار کرکے نادر بائی پاس کراچی پر جھوٹہ مقابلہ دکھا کر قتل کردیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج ہے لیکن پولیس ملوث پولیس افسران شہزاد لمبا، چودھری سلیم، اے ایس آئی وقاص انور اور دیگر کو گرفتار نہیں کررہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان اور ڈی آئی جی سلطان خواجہ پر مبنی جے آئی ٹی تشکیل دے کر ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں