ایس ایس پی لاڑکانہ کی زیر صدارت اجلاس،27 دسمبر کوبینظیر بھٹو کی برسی کے متعلق سکیورٹی پلان پرغور کیا گیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ذوالفقار علی مہر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں 27 دسمبر کو سابق وزیراعظم پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہونے والی برسی کے متعلق سکیورٹی پلان پرغور کیا گیا جبکہ انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر منیر احمد سموں نے برسی کی سکیورٹی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کے لیے کانٹیجینسی پلان ترتیب دے دیا ہیجس میں سات ہزار کے قریب پولیس افسران و جوانان اپنے فرائض سر انجام دیں گے جس میں وومن پولیس اور کمانڈوز بھی شامل ہیں۔

اس سلسلے میں لاڑکانہ ضلع کے اندر مختلف مقامات پر اضافی پولیس چیک پوسٹس بھی قائم کرنے کا فیصلا کیا گیاجبکہ لاڑکانہ شہر، نوڈیرو اور مزار پر سی سی ٹی کیمروں سمیت واک تھرو گیٹس نصب کرتے ہوئے کھوجی کتوں اور واچ ٹاورز کی مدد سے بھی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی دوران ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کرکے آنے جانے والی گاڑیوں، ریلوے اسٹیشنز، ہوٹلز اور مسافر خانوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیںہیں۔

ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کے لیے ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے تاکہ شہریوں سمیت باہر سے آنے والوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، لاڑکانہ پولیس کی جانب سے نے اس پورے پروگرام کو مانیٹر کرنے کے لیے خصوصی کنٹرول روم کا قیام کیا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں