لاڑکانہ شہر کے اولڈ بس اسٹینڈ علاقے میں گذشتہ دو روز سے بجلی کا ایک فیز بند ہے، مکینوں سمیت تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:53

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) لاڑکانہ شہر کے اولڈ بس اسٹینڈ علاقے میں گذشتہ دو روز سے بجلی کا ایک فیز مسلسل بند ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں سمیت تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ان کی جانب سے متعدد بار سیپکو حکام کو شکایتیں کی گئی ہیں تاہم اس کے باوجود بھی بجلی کے ایک فیس کو ٹھیک نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو روز سے ہمیں بجلی کی فراہمی مکمل طور بند کی گئی ہے جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہونی لگی ہے۔ تاجروں نے بتایا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ہمیں روزانہ لاکھوں روپیوں کا نقصان ہو رہا ہے، کاروباری علاقے میں گذشتہ دو روز سے بجلی کی بندش سمجھ سے باہر ہے جبکہ تمام علاقہ مکین اور تاجروں کی جانب سے ماہانہ باقاعدگی سے بجلی کے بل بھی ادا کیے جاتے ہیں اس کے باوجود خراب فیس بند ہے۔ انہوں نے سیپکو چیف سکھر سے اپیل کی کہ بند فیس ٹھیک کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں