لاڑکانہ شہر کے مقامی ہال میں نجی زرعی ادویات کمپنی کی جانب سے "گندم اور کسان میلہ 2018" منعقد کیا گیا

اتوار 9 دسمبر 2018 20:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) لاڑکانہ شہر کے مقامی ہال میں نجی زرعی ادویات کمپنی کی جانب سے "گندم اور کسان میلہ 2018" منعقد کیا گیا جس میں مہمان خاص کمپنی کے مالک شمشیر حسین، ایم ڈی محمد ارشد تنیو، برانچ منیجر محمد مٹھل باچکانی، زونل منیجر خالد حسین سولنگی، ساجد علی دھامراہ، منیر مگسی، کامران جونیجو، خورشید احمد شاہانی سمیت لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، رتوڈیرو، نصیرآباد اور لالورائنک کے کسانوں اور آبادگاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

زرعی میلے میں ادویات اور اجناس کے اسٹال قائم کیے گئے جہاں سے آبادگاروں اور کسانوں نے خریداری کی جبکہ زرعی ماہرین کی جانب سے انہیں آگاہی بھی دی گئی۔ اس موقع پر قرعہ انداری کے ذریعے کسانوں اور آبادگاروں کو موٹرسائکلیں، اسپرے مشینیں اور دیگر انعامات بھی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں