رتوڈیرو میں ڈنڈا بردار وں نے بروہی برادری سے تعلق رکھنے والے 10 سے زائد افراد کو زخمی کردیا

پیر 10 دسمبر 2018 19:07

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) رتوڈیرو میں ڈنڈا بردار افراد نے ڈنڈوں، کلہاڑیوں اور لاتوں سے حملہ کرکے دوکان پر بیٹھے ہوئے بروہی برادری سے تعلق رکھنے والے 10 سے زائد افراد کو زخمی کردیا جن میں علی اکبر، ہدایت اللہ، رحمت اللہ، نیک محمد، تاج محمد، علی اصغر بروہی، محمد یعقوب، دین محمد، منظور بروہی اور دیگر شامل ہیں جنہیں علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمیوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق ہمارے بھی بروہی برادری سے ہے جن میں اوشاق بروہی، غزن بروہی اور دیگر شامل ہیں انہوں نے اس سے قبل بھی ہم پر حملہ کیے جن کے خلاف پولیس کو شکایت کی لیکن پولیس ان کے خلاف کاروائی کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں