لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،8روپوش ملزمان گرفتار ،اسلحہ ،نقدی اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

پیر 10 دسمبر 2018 19:07

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 8 روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم امام بخش عرف حمید جلبانی کو قتل میں استعمال شدہ پسٹل سمیت، سچل پولیس نے دوران چیکنگ سچل کالونی سے ملزم نظام شیخ کو شراب کی 10 بوتلوں سمیت، یونیورسٹی پولیس نے اغوا کے مقدمے میں روپوش ملزم سلیم عرف سمین برڑو کو، سیہڑ پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم علی گوہر جونیجو کو، باڈہ پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر. چار جواریوں زین ماچھی، عبدالحکیم، ذوالفقار اور دلبر کو نقدی سمیت جبکہ سول لائین پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک شہری ہمت علی ڈیتھو کی حوالے کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں