لاڑکانہ، دو موٹرسائیکلوں اور کار میں تصادم کے نتیجے میںایک شخص جاں بحق ،3افراد شدید زخمی

منگل 11 دسمبر 2018 19:54

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) نوڈیرو کے قریب جوہی پل کے قریب دو موٹرسائیکلوں اور کار میں تصادم کے نتیجے میں قبو سعید خان گاؤں گل محمد بوجانی کا رہائشی خادم حسین دایو اور عبدالنبی دایو جبکہ دوسرے موٹرسائیکل پر سوار خاتون ماروی بھیل ان کے شوہر جوگی بھیل اور نوجوان بیٹا معشوق بھیل شدید زخمی ہوئے جنہیں آسپاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے خادم حسین دایو دم توڑگیا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب متوفی کی نعش ورثا گاؤں لے گئے جہاں لاش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں