سیپکو حکام کا احسن قدم، لاڑکانہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سو فیصد رکوری ،دو اہم تجارتی اور رہائشی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا

شہر بھر سے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے آپریشن جاری، گرینڈ آپریشن ہی نگرانی خود وفاقی سیکریٹری انرجی عرفان احمد اور سیپکو چیف کر رہے ہیں

بدھ 12 دسمبر 2018 22:47

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) سیپکو حکام کا احسن قدم، بہترین کارکردگی کی بنیاد پر لاڑکانہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سو فیصد رکوری کے باعث شہر کے دو اہم تجارتی اور رہائشی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا، شہر بھر سے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے آپریشن جاری، گرینڈ آپریشن ہی نگرانی خود وفاقی سیکریٹری انرجی عرفان احمد اور سیپکو چیف کر رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹری انرجی عرفان احمد کی سخت ہدایات پر لاڑکانہ میں میٹر سیکیورنگ اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خاتمے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، سیپکو چیف سعید احمد ڈاوچ کی زیر نگرانی افسران نے شہر بھر سے بجلی کے ہزاروں ڈائریکٹ کنڈا کنیکشن کے خاتمہ کا آغاز کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا، لاڑکانہ شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سو فیصد رکوری، میٹر سیکیورنگ کے علاوہ دونوں فیڈرز سے ڈائریکٹ کنڈا کنیکشن کے خاتمے کے بعد تجارتی اور رہائشی علاقوں پر مشتمل اسٹیشن روڈ اور سچل کے دو فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ سے مسشنی قرار دیا ہے جہاں اب لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، چیف ایگزیکیوٹو آفیسر سیپکو سعید احمد ڈاوچ کا کہنا ہے کہ اس کامیابی میں سیپکو افسران سمیت واپڈا ہائیڈرو یونین کا بہت بڑا ساتھ ہے اور اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مزید فیڈرز کو بھی مثالی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں