تحریک انصاف لاڑکانہ کا اجلاس ، تنظیم سازی کو مزید منظم اور فعال بنانے کا فیصلہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:06

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر روشن علی پیچوہو کی زیر صدارت ڈھیسر ہائوس لاڑکانہ میں تین اضلاع لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ اور سٹی کارپوریشن لاڑکانہ کے اہم رہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تینوں اضلاع میں تنظیم سازی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم سازی کو مزید منظم اور فعال بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ 18 ڈسمبر 2018ء کو جیکب آباد شہر میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صوبائی صدر امیر بخش خان بھٹو کی صدارت میں لاڑکانہ ڈویژن کی ہونے والی کارنر میٹنگ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ جس میں صوبائی رہنما شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنرل سیکریٹری لاڑکانہ ڈویزن ایاز بھاگت، ارشاد خان جونیجو، سرائی محمد صالح لاکھو، بدرالدین عباسی، سخاوت علی راجپوت، محمد علی ھکڑو، ناہید اختر کھاوڑ، ڈاکٹر نورالدین بھٹو، سکندر کلہوڑو، عاقل خان چانڈیو، نثار احمد ڈیپر، عاشق حسین جتوئی، رب رکھیو اوڈھو، راشد راجپوت، فدا حسین مغیری، سید منل شاہ، منور ابڑو، اکبر عاربانی، جاوید احمد بھٹو، نذیر احمد بھٹو، حاجی خان بھٹو، شیر خان کھوسو، ظفر علی لغاری، ہوت خان میرالی، فیاض حسین بھٹو، زاہد علی چنو، رحمت بھٹو، پیارل پنہور، عبدالصمد بروہی، عدیل ہلیو، احمد بھٹو، سعید احمد بھٹو، عبدالرحیم کوریجو، محمد یعقوب سنانی، مختیار میرانی، ندیم احمد شیخ، بابر سولنگی، گلشیر بروہی، محمد خان تھہیم، حزب اللہ جتوئی، مولا بخش بھٹو، اختیار خان بھٹو، نظام آگانی، اعجاز علی آگانی، خلیل جونیجو، عبدالقادر بروہی، بولو خان بروہی، ایاز بھٹو، اقبال بروہی، میراں بخش سولنگی و دیگر نے شرکت کی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں