پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں میں افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتارکرلیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں میں افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور نقدی برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ ملزم ذوالفقار کلیار کو دو کلو چرس سمیت، مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ اسٹیٹ لائیف بلڈنگ کے قریب ملزم سہیل میمن کو چرس سمیت، اللہ آباد پولیس نے گولیمار پھاٹک کے قریب ملزم امجد کلہوڑو کو شراب سمیت، آریجہ پولیس نے دو مطلوب ملزمان سکندر عمرانی اور لطف عمرانی کو، گڑہی خدابخش بھٹو پولیس نے جوا کے اڈے پر چہاپہ مارکر تین جواریوں جانب، محمدعلی اور عبدالمالک کو نقدی سمیت، بقاپور پولیس نے گلشن میر کالونی میں جوا کے اڈے پر چہاپہ مارکر 9 جواری علی بخش، فھیم، مجید، خالد، ضمیر، ارشاد، دلدار، عابد اور جمن کو نقدی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں