لاڑکانہ،موہن جو دڑو کی فلائٹ آپریشن معطل، رزرویشن بند،پی آئی اے انتظامیہ کو احکامات جاری

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:52

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) موہن جو دڑو کی فلائٹ آپریشن معطل، رزرویشن بند۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان ائیر لائنز (پی آئی ای) انتظامیہ کو احکامات جاری کردیئے کہ موہن جو دڑو (لاڑکانہ) انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فلائٹ ماہ جنوری2019 ء تک فلائٹ آپریشن معطل کی جائی اور پی آئی اے انتظامیہ نے اس پر عمل کرتے ہوئے موہن جو دڑو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن ماہ جنوری 2019 ء تک مطل کرتے ہوئے رزرویشن بند کردی ہے، پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق کم آمدنی اور اے ٹی آر کی کمی ہے، یہ بھی پتا چلا ہے کہ موہن جو دڑو ایئرپورٹ سے ہفتہ میں 2سکھر کنیکٹنگ فلائٹس آپریشنل ہیں جو بھی ماہ جنوری 2019 ء تک معطل کی گئی ہیں۔

اور رزرویشن بھی بند کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

موہن جو دڑو ایئرپورٹ پر 50ملازمین کام کرتے ہیں، چند سال پہلے بھی موہن جو دڑو ایئرپورٹ پر سے فلائٹ بند کی گئی تھیں۔ لیکن اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء محمد ایاز سومرو (مرحوم) نے عدالت میں آئینی درخواست داخل کرکے دوبارہ فلائٹس بحال کرائی تھیں۔ پی آئی اے کے ایسے فیصلے سے لاڑکانہ سے کراچی بذریعہ جہاز سفر کرنے والے کئی مسافرین متاثر ہوں گے، جنہوں نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ موہن جو دڑو ایئرپورٹ کو بند کرنے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ #

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں