لاڑکانہ ، پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت میعاد مکمل کرے، نظیر احمد بگھیو

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:54

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت میعاد مکمل کرے، انتقامی کارروائی سے سیاسی قیادت ختم نہیں ہو سکے گی، نیب چیئرمین سیاسی اشارے پر کام کر رہے ہیں، قومی اجتماعی فیصلے کے خلاف کٹھ پتلی کیلئے ڈرائی کلیننگ مہم چلائی گئی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی ماہر قانون نظیر احمد بگھیونے جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کی یہ خواہش ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے تاکہ پارلیمانی نظام مضبوط ہو، لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم نہیں چاہتے ہیں کہ پارلمنٹ مضبوط ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو پارلمنٹ میں غیر جمہوری عویہ اختیار کیا ہے وہ قابل مذمت ہے، سیاسی مخالفین کو گرفتار کرکے احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جو پی پی پی کو قبول نہیں ہے، انتقامی کارروائی سے سیاسی قیادت اور سیاسی جماعتیں کبھی بھی کزور نہیں ہوں گی، بگھیو نے کہا کہ نیب کا ماضی میں کردار کنگ پارٹیوں کو مضبوط کرنے اور وفاداریاں تبدیل کرنے کا رہا ہے، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے متحرک ہونے کے بعد نیب نے ان کو طلب کرلیاہے، پی پی پی کے خلاف دوبارہ انتقامی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں، لیکن پارٹی ایسے اقدامات کے باعث نہیں جھکے گی۔

(جاری ہے)

سابق ایم این اے نے کہا کہ پی پی پی اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے خلاف انتقامی کاررائیاں کی جا رہی ہیں، نیب کٹھ پتلی حکمرانوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہی ہے، لیکن پی پی پی کبھی بھی اپنے نظرئے اور جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی،اہوں نے کہا کہ قوم کے اجتماعی فیصلے کیخلاف اپنے کٹھ پتلی کو اقتدار مٰں لانے کیلئے شرمناک ڈرائی کلیئنگ مہم چلائی جا رہی ہے، اور اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مخالفین بالخصوص پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر چکی ہے، پی پی پی رہنما نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی 11ویں برسی کے موقعے پر ملک بھر سے لوگ جمع ہوں گے اور اپنی محبوب رہنماء سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔#

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں