سابق صوبائی وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کو برادری کی پگڑی باندھنے کی رسم

برادری کے معززین اور علاقے کے لوگ میرا ساتھ دیں تاکہ امن امان کی فضا کو بحال کرکے عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر کام کیاجاسکے، سہیل انور سیال

اتوار 16 دسمبر 2018 20:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کو برادری کی پگڑی باندھنے کی رسم تقریب ان کے آبائی گاؤں مڈ فرید آباد میں منعقد کی گئی۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد شیخ، صوبائی وزیر امتیاز شیخ، ایم پی ای علی حسن زرداری، جام مدد علی، باری پتافی، برہان چانڈیو، حزب اللہ بگھیو، ایم این اے رفیق جمالی، پیپلز پارٹی رہنما میر اعجاز جکھرانی، سردار منظور پنہور، سردار ہمت علی کماریو، نظیر احمد بگھیو اور دیگر نے شرکت کی جنہوں نے سہیل انور سیال سمیت مختلف برادریوں کے معززین اور علاقہ مکینوں نے شرکت کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سہیل انور سیال نے کہا کہ برادری اور حلقے کے لوگوں نے مجھ پر اعتماد کرکے ذمہ داری سونپی ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرنے سمیت اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ برادری اور حلقے کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ برادری کے معززین اور علاقے کے لوگ میرا ساتھ دیں تاکہ امن امان کی فضا کو بحال کرکے عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر کام کیاجاسکے۔

اس موقع پر سردار فتح خان جتوئی، سردار محمد پناہ اوڈو، آغا خان جتوئی، سردار وزیر حسین جتوئی، ارباب لطف خان، صفدر مٹھانی، لیاقت علی پھلپوٹو، درگاہ مشوری شریف کے سجادہ نشین شفیع محمد مشوری، سہیل انور سیال کے چچا علی اکبر خان سیال، بھائی طارق انور سیال، شاہ رخ سیال، رشتہ داروں ڈاکٹر جاوید اکبر سیال، ندیم اکبر سیال اور ہزاروں کی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر دعا مانگی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں