لاڑکانہ میں مختلف واقعات و حادثات میں خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے

اتوار 16 دسمبر 2018 20:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) لاڑکانہ میں مختلف واقعات و حادثات میں خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے میروخان چوک سومرا محلہ میں چنہ اور سومرا برادری کے دو گروپوں میں گندہ پانی نیکال کرنے کے معاملہ پر جھگڑا ہوا جہاں لاٹھیوں، مٴْکوں اور اینٹوں کے آزادانہ استعمال کے باعث تین افراد خاتون غلام صغریٰ چنہ، کرن چنہ اور غلام قادر چنہ زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں خروس برادری کے دو گروپوں میں جاری رشتہ داری کے تنازعہ پر اسپتال میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد اللہ وسایو، نادر اور ٹارو خروس شدید زخمی ہوئے۔ لاڑکانہ کے قریب بھونٹ روڈ لنک روڈ پر چنگچی رکشہ اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں تین افراد وارث علی کھکھرانی، علی رضا کھکھرانی اور کھٹن کھکھرانی شدید زخمی ہوئے۔ تینوں واقعات میں زخمی افراد کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات علاج کے لیے منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں